ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ''یوم تکبیر'' کے سلسلہ میں خصوصی تقریب پیر کو گی

اتوار 24 مئی 2026 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2026ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم میں ''یوم تکبیر'' کے سلسلہ میں کل پیر کوساڑھے دس بجے صبح خصوصی تقریب منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تقریب کی صدارت کارکن تحریک پاکستان و سینئر وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان میاں فاروق الطاف کریں گے جبکہ مہمان مقررین میں وائس چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان مشاہد حسین سید اورسینئر صحافی مجیب الرحمن شامی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔