ٴْمین صرافہ بازار راولپنڈی کے ممبر،نوجوان تاجر شیخ احتشام رحمت علالت کے باعث انتقال کر گئے

پیر 25 مئی 2026 17:30

! راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2026ء) مین صرافہ بازار راولپنڈی کے ممبر،نوجوان تاجر شیخ احتشام رحمت علالت کے باعث انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ ای بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی اقصی مسجدپارک میں عالم دین سید عمر شاہ کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے،پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ضیاء اللہ شاہ،سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر احمد رضا قادری،ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سابق صدر اعجاز احمد میر،مین صرافہ بازار راولپنڈی کے صدر شیخ آصف ادریس،نیو صرافہ بازار راولپنڈی کے صدر فیاض قریشی،صرافہ یونین مری روڈ کے صدر رانا عبدالقدوس،نیو صرافہ بازار ثالثی کمیٹی کے چیئرمین کامران لون،عمران لون،سید لیاقت کاظمی،ناصر عزیز میر،نعیم اکبر میر،امتیاز ہاشمی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شیخ احتشام رحمت کی وفات پر ان کے بھائیوں شیخ فضل کریم،شیخ لیاقت،شیخ ظفر،شیخ فضل ربی،شیخ عمران سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ رہا،مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے گھر جاکر مرحوم کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگواروں کے صبروجمیل کی دعا کی،مرحوم کے بھائیوں نے جنازہ میں شرکت اور گھر آکر تعزیت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا،شرکاء جنازہ اور گھر آکر تعزیت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ مرحوم دین دار،انتہائی نفیس،سماجی،درد دل رکھنے والی نوجوان کاروباری شخصیت تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونا نہ ممکن ہے،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔