فیصل آباد، واسا نے پینے کے پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 30 مئی 2026 18:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2026ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر عید الاضحی ٰتعطیلات کے بعد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات کار میں اڑھائی، اڑھائی گھنٹے پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں ساڑھے 5 بجے سے 8 بجے تک واٹر سپلائی جاری رہے گی اسی طرح شام کو سہہ پہر 4 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔ایم ڈی نے شہریوں سے ضرورت کے مطابق پینے کا پانی استعمال کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ مقرر کردہ شیڈول کے مطابق واٹر سپلائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :