گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 11 جون 2026 14:33

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدرکی قیادت میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی جیمخانہ کے صدر اکبر اقبال پوری کی قیادت میں وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورکراچی میں تفریحی، سماجی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفد نے گورنر سندھ کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد دی اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہاکہ عوام کو معیاری اور بہترین تفریحی مواقع فراہم کرنا حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں کھیل، تفریح اور سماجی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مثبت اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعائون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر صدر کراچی جیمخانہ کی جانب سے گورنر سندھ کو اعزازی سووینئر پیش کیا گیا۔