وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو

جمعرات 11 جون 2026 16:05

وزیراعظم سے غلام احمد بلور کی ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثیت سابق پارلیمنٹرین ملک کے لیے گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دلچسپی کے دیگر امور بارے بھی گفتگو ہوئی ۔