گورنرخیبرپختونخوا سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر کی قیادت میں حکام کی ملاقات، ڈی آئی خان میں کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 جون 2026 14:33

گورنرخیبرپختونخوا سے   شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے شہید بینظیر بھٹو و یمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرحت امین کی قیادت میں یونیورسٹی کے اعلی حکام نے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس پشاور میں اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس کے تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں و یمن یونیورسٹی کیمپس کا قیام خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملحقہ پنجاب کے اضلاع کے مکینوں کی دیرینہ خواہش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے کیمپس میں خواتین کے لیے عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز اور شعبہ جات کو فوقیت دی جائے ۔اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر کو کیمپس کے حوالہ سے ابتدائی بریفنگ دی اور جلد ہی منصوبہ کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کرکے پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔