ملک میں گدھوں اور خچروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گدھوں کی تعداد60 لاکھ47 ہزارسے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی

پیر 1 جون 2026 21:50

ملک میں گدھوں اور خچروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2026ء)ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گدھوں کی تعداد60 لاکھ47 ہزارسے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں بتایا گیا کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں14لاکھ17ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزارسے بڑھ کر 4کروڑ 91 لاکھ5 ہزار ہوگئی۔ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ92 ہزار، بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ22 ہزار اور اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزارکا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار اور خچروں کی تعداد میں4 ہزارکااضافہ ہوا۔