Live Updates

آئندہ بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف کا باعث ہوگا ،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی

کاروباری برادری ملک کی معیشت کی اصل طاقت ہے اور سرمایہ کاری کو دوبارہ ملک میں لانا ضروری ہے،تقریب سے خطاب

پیر 1 جون 2026 21:11

آئندہ بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف کا باعث ہوگا ،وفاقی وزیر ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2026ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ریلیف کا باعث ہوگا اور ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات یو بی جی سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کی رہائش گاہ پر منعقدہ عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات اور تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ایک پرامن اور مستحکم ملک کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کی ہے اور اب دنیا پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت کی اصل طاقت ہے اور سرمایہ کاری کو دوبارہ ملک میں لانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عالمی طاقتیں پاکستان کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھ رہی ہیں جو ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات