موٹر و ے گینگ ریپ ، ملزمان عابد ملہی ،شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج

بدھ 3 جون 2026 17:01

موٹر و ے گینگ ریپ ، ملزمان عابد ملہی ،شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر و ے گینگ ریپ کے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کردیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیلوں پر فیصلہ سنایا ۔عدالت نے دونوں مجرموں کو سنائی جانے والی سزائے موت کی سزا درست قرار دیدی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرموں کو 20مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، دونوں مجرموں نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25مارچ 2021ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔