کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2026ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس
بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ
محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کے فول پروف انتظامات اور سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمدیقینی بنایا جائے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر ل
پولیس آفس
کوئٹہ میں صوبے کے
پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک
محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایڈمنسٹریشن جاوید
علی مہر ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی ، ڈی آئی جی
کوئٹہ عمران شوکت ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی و اے ٹی ایف اعتزاز احمد گورایہ ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ طاہر علائوالدین ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ سہیل خالد ، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن شاد ابن مسیح ،کمانڈنٹ پی ٹی سی
ڈاکٹر فرحان زاہد اورڈسٹرکٹ
پولیس افسران سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔
(جاری ہے)
آئی جی پولیس
بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ
محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے
کار لاتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔مجالسِ ، جلوسوں و دیگر حساس مقامات پر ڈسٹر کٹ
پولیس کے علاوہ
ایف سی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکار نگرانی کرینگے۔
امام بارگاہوں ، مجالس کے مقامات پر فورس کے جوانوں سمیت نصب سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی
۔محرم الحرام کے دوران
پولیس کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل تیا ر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ
محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں
امن و امان کو برقر ار رکھنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی اختیار کی ہے اور سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگاجبکہ
محرم الحرام کے جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر
امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
آئی جی
پولیس بلوچستا ن نے ہدایت کی کہ
عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے اور سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں مزیدتیزی لائیں
۔محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں
امن و امان کو برقر ار رکھنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہیں اور سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائیگا اورمحرم الحرام جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان پرعملدرآمد کیا جائے گا۔
آئی جی پولیس
بلوچستان نے آر پی اوزاور ڈی پی اوز کوہدایت کی کہ مقامی امن کمیٹیوں کی فعالیت کو یقینی بنائیں اورتمام مکاتب فکر کے علمااور
سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضاکودوام دیں۔انہوں نے بتایا کہ جلو س کے روٹ پر آنے والی دکانو ں ، مارکیٹوں ، پلازوں کی سوئپنگ ، سرچنگ کے بعد سیل کیا جائے ۔
محرم الحرام کے سلسلے میں
کرایہ داری ایکٹ پر عمل
درآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام پراپرٹی ڈیلرز سے
کرایہ پر رہنے والے دکانوں اور مکانوں کے رہائشی افراد کا مکمل ڈیٹا لیا جائیگا اور
کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکان /مکان اور
کرایہ دار ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
رینجز کے ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوزنے
محرم سکیورٹی پلان کے حواے سے آگا ہ کیا ، 77مجالس،77امام بارگاہ،41 ناک جات،21 مورچے قائم کئے گئے ہیں جبکہ کنٹرول روم محکمہ داخلہ،آئی جی آفس اور ڈی آئی جی آفس میں قائم کئے جائیں گے۔ یکم
محرم سے دسویں
محرم تک جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم سے کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ
محرم الحرام کے دوران اور اس کی روٹس کی سکیورٹی کے لئے
پولیس ،انتظامیہ ،
ایف سی ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے ۔ تھانوں کی سطح پر علاقے میں
کرایہ کے مکانوں میں سرائے ،ہوٹلوں اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سکیورٹی کا نظام پہلے ہی سے موثر طور پر کام کر رہا ہے ،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور نمبر پلیٹ کے بغیر اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور مشتبہ پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ،مشتبہ اشخاص اور مشتبہ گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں کی حدود میں روٹ سروے کر یں گے جبکہ افغان مہاجرین /غیر ملکی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی ،بیرونی ناکہ جات داخلی اور خارجی راستوں کو مضبوط کیا جائے گا جوکہ دن /رات چیکنگ کرینگے ۔۔ تمام جلوسوں کے روٹ و ملحقہ ایریا کی بذریعہ BDٹیم سر چنگ کی جائے گی اورسراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی جائیگی ۔
محرم الحرام کے سلسلے میں یکم
محرم سے
کوئٹہ شہر کے تما م
ہوٹل ، سرائے اور ریسٹورنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا اور وہاں پر موجود رجسٹر کے مطابق رہائشی افراد کا مکمل ڈیٹا حا صل کیا جائے گا اور
ہوٹل ،ریسٹورنٹ ، سرائے اور
کرایہ داروں کا
ریکارڈ ہر
تھانہ میں مر تب ہو رہاہے ۔
محرم الحرام کے سلسلے میں یکم
محرم سے
کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سر چ IBOsآپریشنز دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر کئے جائینگے ۔
محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس ، جلوسوں و دیگر حسا س مقامات پر ڈسٹر کٹ
پولیس کے علاوہ اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی سے سفید پارچات میں اہلکار خفیہ نگرانی کے لئے متعین ہونگے ۔
کوئٹہ شہر کے حساس مقامات کی CCTVکیمر وں کی مدد سے نگرانی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ
کوئٹہ پولیس روزانہ کی بنیاد پراچانک چیکنگ کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ افوائیں پھیلانے اور متنازعہ پمفلٹ تحریر و تقاریر کی قطا اجازت نہیں ہوگی ،اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اجلاس کو تمام رینجز اور ڈسٹرکٹ
پولیس آفیسران نے
محرم الحرام کے جلو س کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلا ً بتایا ۔