جنوبی افریقہ ،جوہانسبرگ میں فائرنگ کے واقعے میں 12افراد ہلاک

بدھ 10 جون 2026 15:25

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2026ء) جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ کے مشرق میں واقع کلیولینڈ کے علاقے میں ایک بستی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق پولیس نے بدھ کو بتایا کہ حملہ جمپرز نامی بستی میں کیا گیا۔ پولیس نے 10 سے زائد مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔