ڈی پی او ہری پور کا خانپور کا دورہ

بدھ 10 جون 2026 21:32

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2026ء) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے خانپور کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ بھی موجود تھے ۔ڈی پی او ہری پور نے آمدہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات، جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی اور مجموعی لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔ محرم الحرام کے دوران چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے گشت، ناکہ بندیوں اور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شرپسند عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔\378