آسٹریلیا کو مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش، مستقل جنگ بندی پر زور

بدھ 10 جون 2026 21:51

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2026ء) آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ملک کو مشرق وسطی کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔میلبورن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ خطے میں جاری تنازع میں کمی آئے اور مستقل جنگ بندی تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ صرف جنگ کے انسانی اثرات پر تشویش ہے بلکہ اس کے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات بھی باعثِ فکر ہیں، جو ان کے مطابق پہلے ہی شدید دبا کا شکار ہے اور مزید خراب ہو سکتے ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے زور دیا ہے کہ عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی طرف واپس آنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔