انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
یو این
جمعرات 11 جون 2026
01:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2026ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں انصار اللہ (حوثیوں) کی جانب سے ادارے کے امدادی اہلکاروں، غیر سرکاری و سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سفارت خانوں کے عملے کے ارکان کو غیرقانونی قید سے رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے جن کی حراست کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔
سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے 73 افراد انصاراللہ کی ناجائز حراست میں ہیں۔
ان میں سے ایک اہلکار دوران قید انتقال کر گیا ہے جبکہ باقی لوگ قید تنہائی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔
(جاری ہے)
انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکار، خواہ وہ یمنی شہری ہی کیوں نہ ہوں، اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران کیے گئے تمام اقدامات پر قانونی کارروائی سے استثنا کے حق دار ہیں۔
منصفانہ اور پائیدار امن کی امنگ
ان کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کی رہائی کو یقینی بنانے اور انسانی و ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حوثی حکام کے ساتھ مسلسل مکالمہ اور رابطہ نہایت اہم ہے۔ اقوام متحدہ اپنے زیر حراست عملے کی فوری اور محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کرتی رہے گا۔
سیکریٹری جنرل نے ان لوگوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی خدمت انجام دینے والے کارکنوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی کے باعث کبھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور نہ ہی انہیں حراست میں لیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ اقوام متحدہ یمن کے عوام اور ان کی منصفانہ اور پائیدار امن کی امنگوں سے اپنی وابستگی میں ثابت قدم رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انصار اللہ کے زیر حراست امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اب بھی جنگ روکنے کیلئے کام کررہے ہیں
-
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 میں ری پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس
-
پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی درخواست پر ایران کو حملوں میں بریک دیا اور جنگ بندی کی
-
اے کے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کی سیٹیں ختم کریں اور حلف نامے سے الحاق پاکستان کا ذکر نکالیں
-
قیامت خیز گرمی کی لہر کو بریک لگنے کا امکان، بارشوں کی پیشن گوئی
-
گلگت بلتستان میں جن 5حلقوں میں شکایات موصول ہوئیں وہاں 15 جون کو ری پولنگ ہوگی
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ شروع کردیا
-
آرٹیکل151 کے تحت اشیائے ضروریہ کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے
-
مسلسل چوتھے سال حکومت معاشی شرح نمو سمیت زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
-
کیا اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی؟
-
امریکا سے مشاورت کے بعد قطر کے مذاکرات کار ایران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.