گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) کا(کل) ایک تحقیقی سیمینار کا انعقاد

جمعرات 11 جون 2026 16:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2026ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) نے ایک تحقیقی سیمینار کا انعقاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

جامع کی جاری پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) نے(کل) جمعرات کو "پائیدار زراعت کے لیے خشک سالی کے چیلنجز کے تحت گندم کی پیداوار اور غذائی تحفظ میں انقلاب لانے کے لیے سمارٹ اور ماحول دوست ٹائٹینیم آکسائیڈ (TiO2) نینو پارٹیکلز کا کردار" کے موضوع پر ایک تحقیقی سیمینار کا انعقاد کیا۔

یہ جدید تحقیق سمارٹ اور ماحول دوست نینو ٹیکنالوجی کے ایسے حل تلاش کرنے پر مرکوز ہے جو گندم کی پیداوار میں اضافہ، غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں، تاکہ پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔سیمینار کا مقصد یہ اجاگر کرنا تھا کہ جدید سائنسی تحقیق کس طرح بدلتے ہوئے موسمی حالات میں پائیدار زراعت اور غذائی تحفظ کے لیے نئی راہیں ہموار کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :