وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی ملاقات

جمعرات 11 جون 2026 19:14

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر سیاستدان، سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کی بحیثیت سابق پارلیمنٹرین ملک کیلئے گراں قدر سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔