نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد 11ہزار کے وی بجلی کے 200کھمبوں کی تاریں کاٹ کر لے گئے

جمعرات 11 جون 2026 21:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) نصیرآباد میں چوری کی سب سے بڑی واردات نا معلوم چوروں نے ڈیرہ مراد جمالی ربی ٹو ناتل اور نوتال سے لانڈھی شریف جانے والی مین بجلی گیارہ ہزار کے وی بجلی کے 2 سو کھمبوں کی تاریں کاٹ کرکے اپنے ساتھ لے گئے ڈیرہ مراد جمالی ٹو ربی نوتال لانڈھی شریف سمیت سینکڑوں علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم سے ربی نوتال بوسٹنگ اسٹیشن نوتال بختیاراباد بھاگ ناڑی لانڈھی شریف سمیت کثیرآبادی کو پانی کی سپلائی بھی معطل ہوکر رہ گئی کیسکو کی جانب سے بجلی کی بحالی کے اقدامات نہ ہوسکے شدید گرمی میں عوام کا برا حال حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ پولیس کے مطابق نصیراباد کی تاریخ میں چوری کی سب سے بڑی واردات ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود دوست ہوٹل سے لیکر ربی تک اور نوتال سے لیکر لانڈھی شریف تک چوروں نے مین بجلی گیارہ ہزار کے وی کے دو سو سے زیادہ کھمبوں کی تاریں نا معلوم مسلح افراد نے کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے جس سے ڈیرہ مرادجمالی ربی کینال نوتال لانڈھی شریف سمیت سینکڑوں علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم سے نواتال بوسٹنگ اسٹیشن سے لانڈھی شریف نوتال سٹی نوتال سے بختیاراباد شہر اور بختیاراباد سے بھاگ شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی جس سے شدید گرمی اور درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ میں عوام کا برا حال اور پانی کی عدم فراہمی سے سخت بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے عوامی سیاسی حلقوں نے وزیراعلی چیف سیکٹریری اور چیف کیسکو سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے فوری طورپر اقدامات کئے جائیں تاکہ شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو بجلی و پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے

متعلقہ عنوان :