پاکستان کا 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کو محدود اور پابندی لگانے کا انکشاف

جمعہ 12 جون 2026 17:01

پاکستان کا 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کو محدود اور پابندی لگانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) پی ٹی اے نے انکشاف کیا ہے کہ اپریل تا مئی 2025 کے دوران 202 دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی کو محدود کر کے اور ان پر پابندی لگائی گئی۔سروے کے مطابق اس عرصے میں 24 گھنٹے سائبر نگرانی جاری رکھی گئی۔

(جاری ہے)

سروے میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھارتی نژاد مواد کو بھی ہٹایا،اس کے علاوہ سرحد پار کی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مثر اقدامات بھی کیے گئے۔سروے کے مطابق قومی ڈیجیٹل سیکیورٹی کا تحفظ یقینی بنایا گیا جبکہ پروپیگنڈا مہمات کو موثر انداز میں روکا گیا۔

متعلقہ عنوان :