دھان کے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ڈائریکٹر

جمعہ 12 جون 2026 18:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) دھان کے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات آری ڈاکٹر آصف علی کے مطابق محکمہ زراعت نے کہا کہ دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے دھان کی نبجی جی ایس آر6،نبجی جی ایس آر7،نبجی جی ایس آر8اور ایس کے سی370-5-32، وائٹل،سپر باسمتی،سونا سپر باسمتی،نیاب ایس 39،نیاب،ایچ ٹی ٹی 18،گارڈ101،پی کے 2021 ایرومیٹک،نیاب سپر،این بی آر2،نبجی باسمتی 2020،سپر گولڈ،سپر باسمتی 2019،باسمتی 515،باسمتی سپر،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کے1121 ایرومیٹک،نیاب باسمتی 2016،نور باسمتی،پی کے386 اور سلطان سپر باسمتی کی کاشت 25 جون تک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ دھان کے کاشتکار کسان باسمتی کی کاشت 30 جون تک جبکہ باسمتی ہائبرڈ اقسام کے ایس کے111 ایچ کی کاشت بھی25 جون تک مکمل کریں جبکہ سفارش کردہ موٹی ہائبرڈ اقسام کی کاشت15 جون تک مکمل کریں۔دھان کے کاشتکار غیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریں کیونکہ ان کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی کم قیمت وصول ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :