سالانہ لاکھوں روپے والے تنخواہ داروں پر ٹیکس برقرار‘کروڑوں کمانے کو سپر ٹیکس معاف
بجٹ تقریر میں وزیرخزانہ کی چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز
میاں محمد ندیم
جمعہ 12 جون 2026
18:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکاندار کو گوشوارے جمع کراتے وقت کم ازکم 25 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے وزیر خزانہ نے کہا ان کا روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں ہوگا، ان پر خریداری پر ودہولڈنگ کی ذمہ داری نہیں ہوگی، پی او ایس مشین رکھنے سے استثنیٰ ہوگا محمد اورنگزیب نے کہا کہ جو دکاندار فکسڈ ٹیکس سسٹم کا انتخاب کرے گا اس کو سبز رنگ کی تختی دی جائے گی، اس تختی کی موجودگی میں ایف بی آر اہلکاروں کو پوچھ گچھ کے لیے دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی. قبل ازیںوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار آمدنی سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تنخواہ دار افراد پر عائد سرچارج ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ آمدنی کے چار سلیبس کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ 22 سے 32 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 23 سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے. وزیر خزانہ نے کہا کہ سالانہ 32 سے 41 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 30 سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ 41 سے 56 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 29 فیصد اور 56 سے 70 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محمد اورنگزیب نے کہا کہ سالانہ 15 سے 50 کروڑ آمدن کے 6 سلیبز پر سپر ٹیکس ختم کردیا گیا، سالانہ 50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس 10 سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
-
بجٹ میں عام عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیابلکہ غریب کو تباہ کرنے والا بجٹ ہے
-
یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا بجٹ ہے
-
آئندہ مالی سال کے دوران سود کی ادائیگیوں پر 8ہزار 54ارب روپے خرچ ہونے کا تخمینہ
-
ایرانی ریاست کی مذہبی قیادت سے عسکری کنٹرول کی جانب منتقلی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.