Live Updates

سپریم کورٹ کیلئے 7 ارب 44 کروڑ ، آئینی عدالت کے لیے 6 ارب 4 کروڑ ، اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے 2 ارب 36 کروڑ روپے مختص

جمعہ 12 جون 2026 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2026ء) سپریم کورٹ کے لیے 7 ارب 44 کروڑ روپے، وفاقی آئینی عدالت کے لیے 6 ارب 4 کروڑ روپے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے 2 ارب 36 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 35 کروڑ 45 لاکھ روپے، وفاقی شرعی عدالت کے لیے 1 ارب 12 کروڑ روپے، نیب کے لیے 7 ارب 73 کروڑ، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے 1 ارب 84 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے لیے 10 ارب 57 کروڑ روپے، انٹیلی جنس بیورو کے لیے 22 ارب 96 کروڑ روپے، کابینہ سیکرٹیریٹ اور ماتحت اداروں کے لیے 80 ارب 3 کروڑ روپے، وزارت قانون اور ماتحت عدالتوں کے لیے 23 ارب 5 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات