Live Updates

سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کے حوالہ سے اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

جمعہ 12 جون 2026 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2026ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا گیا سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کے حوالہ سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے پندرہ کروڑ روپے سے پچاس کروڑ روپے تک کی آمدنی کی چھ Slabs پر عائد سپر ٹیکس جو ایک فیصد سے لیکر ساڑھے سات فیصد کی سطح تک تھا، اس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح پچاس کروڑ روپے سے زیادہ آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے کم کر کے آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کو فروغ دینے کے علاوہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ تاہم بنکوں ، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزر کمپنیوں پر موجودہ سرچارج برقرار رہے گا۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات