کپاس کے کاشتکار فصل کو گرمی سے بچانے کے لیے مربوط زرعی حکمت عملی اپنائیں ،ڈائریکٹر سی سی آر آئی
اتوار 14 جون 2026 14:12
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پھول اور ٹیندے بننے کے مرحلے میں 3 سے 5 دن کے وقفے سے ہلکی آبپاشی جاری رکھی جائے تاکہ زمین میں مسلسل نمی برقرار رہے، آبپاشی ہمیشہ صبح سویرے یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کی جائے تاکہ بخارات کے ذریعے پانی کے ضیاع اور گرمی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
غذائی انتظام کے حوالے سے انہوں نے سفارش کی کہ فصل کو گرمی کے جھلساو سے بچانے ،اور ٹینڈوں ،ڈوڈیوں میں اضافے کے لئے کاشتکار 200 گرام پوٹاشیم سلفٹ، 250 گرام میگنیشیم سلفیٹ،150 گرام زنک سلفیٹ ،100 گرام بوریکس اور ایک کلوگرام یوریا علیحدہ علیحدہ محلو ل بنا لیں اور پھر اس محلول کو 125 لٹر پانی میں ملا کر فی ایکڑ کے حساب سے صبح وشام سپرے کریں۔ بہتر نتائج کے لئے 15 دن بعد دوبارہ سپرے کیا جائے۔مزید برآں، پھول اور ٹیندے بننے کے مرحلے پر آدھی بوری یوریا یا ایک بوری کیلشیم امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح پوٹاش 10 سے 20 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے، جو نہ صرف پانی کے مؤثر استعمال میں مدد دیتا ہے بلکہ پودوں کی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ڈائریکٹر سی سی آر آئی نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ روزانہ بنیادوں پر فصل کی نگرانی کریں، خصوصاً پھولوں اور ٹینڈوں کے جھڑنے، پتوں کے جھلساؤ اور عمومی صحت کا مشاہدہ کرتے رہیں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے نقصان سے بچا جا سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
ملک میں غیر موثر آبپاشی کے طریقوں کے باعث ہر سال تقریباً 50 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہوتا ہے ،ماہرین
-
پاکستان اور چین کا ٹماٹر کی اعلیٰ پیداواری اقسام متعارف کرانے پر اتفاق،معاہدے پر دستخط
-
پاکستان کے قومی پھل آم کی برآمدات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
-
پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر
-
پاکستان بزنس فورم کا 28ویں آئینی ترمیم میں معاشی اصلاحات کو شامل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا بھر میں کچھووں کا عالمی دن ’’ورلڈ ٹرٹل ڈے‘‘ 23 مئی کو منایا جائے گا
-
وہاڑی میں ایک لاکھ 45 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کا ہدف، کاشتکاروں کو معیاری بیج و کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
-
دھان کی اقسام اور وقتِ کاشت بارے سفارشات جاری
-
آرگینک فارمنگ آنے والے برسوں میں ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے‘ نجم مزاری
-
پاکستان میں آم کازیر کاشت رقبہ1لاکھ75ہزار308 ایکڑجبکہ پنجاب میں 1لاکھ14ہزار432 ایکڑہے، ترجمان مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.