آسٹریلیا کی 25 سالہ ایتھلیٹ اچانک انتقال کر گئیں

جیما اسٹیپلٹن کی موت نے کھیلوں کی دنیا کو سوگوار کردیا

اتوار 14 جون 2026 19:40

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2026ء) 25سالہ آسٹریلوی اسپرنٹر جیما اسٹیپلٹن کی اچانک موت نے کھیلوں کی دنیا کو سوگوار کر دیا۔وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر چھٹیاں منا رہی تھیں جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیما اسٹیپلٹن ایک حادثے کا شکار ہوئیں جو بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت وہ موٹر بائیک پر سوار تھیں جبکہ ان کے اہلِ خانہ بھی قریب ہی موجود تھے۔جیما اسٹیپلٹن آسٹریلیا کی ابھرتی ہوئی ایتھلیٹ تھیں اور 2025 میں معروف ریس Stawell Gift میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی تھیں۔ان کی اچانک موت پر اسپورٹس کمیونٹی، اہلِ خانہ اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیااہلِ خانہ اور دوستوں نے انہیں ایک خوش مزاج اور باصلاحیت شخصیت قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔