میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ محرم الحرام کے انتظامات و تیاری اور مذہبی ہم. آہنگی کو فروغ دینے کے لیے قافلہ امن اجلاس و سیمینار کا انعقاد

منگل 16 جون 2026 20:30

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2026ء) ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ محرم الحرام کے انتظامات و تیاری اور مذہبی ہم.

(جاری ہے)

آہنگی کو فروغ دینے کے لیے قافلہ امن اجلاس و سیمینار کا انعقاد کیا گیا اجلاس و سیمینار میں مئیر عبدالروف غوری ، ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ، ایس ایس پی اسپیشل برابچ محمد حسن جسکانی، سپرن??ن?ن? انجن?ئر حیسکو امیر محمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، رمیش کمار، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس فھیم احمد میمن، ڈپٹی چیف وارڈن خلیل اللہ خان، ٹاؤن چئیرمین میر شیر محمد ٹالپر ولی محمد ناریجو، تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ویلفیئر انور حسین خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے، پی پی ایچ آئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، ضلعی امن کمیٹی کے علمائ کرام مفتی شریف سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، سید حمزہ علی نقوی، سینٹ مائیکل ، قاسم رینجرز کے نمائندوں ، مختیارکارز ، ٹاؤن چئیرمین ، ٹریفک انچارج حیدر علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں مذہبی جماعتوں میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اور ان کے عبادت گاہوں میں مذہبی تہوار منانا آئینی اور قانونی حق ہے اور کہا کہ میرپورخاص ہمیشہ مذہبی ہم. آہنگی کی فضا قائم رہی ہے اس موقع پر مفتی شریف سعیدی، مولانا حفیظ الرحمان فیض، سید حمزہ علی نقوی نے کہا اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جو ہمیں امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اور کہا کہ سیرت النبی الکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہم.

سب کے لیے نمونہ عمل ہے اور اسی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ. مذہبی ہم. آہنگی کو فروغ دینا چاہیے یہی وجہ ہے کہ میرپورخاص میں ہمیشہ امن کی فضا قائم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی. بعد اذاں ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے مئیر عبدالروف غوری کے ہمراہ عشرہ محرم الحرام میں جلوسوں کے گذر گاہوں میں صفائی ستھرائی، روشنی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی.

اس موقع پر مئیر عبدالروف غوری نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اور اس ضمن جو بھی درپیش مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے الرٹ رہیں اور مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر نہچل رائے نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ 14 ایمبولینسز مقامی علاقوں کے ہسپتالوں اور جلوسوں کے ساتھ الرٹ رہیں گی اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو امیر محمد میمن نے بتایا کہ حیسکو کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے اوقات کار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے لیے مکمل کانٹیجیسی پلان بنایا گیا ہے اور خرابی کی صورت میں ٹیمیں الرٹ رہیں گی.