Live Updates

بلوچستان ،بجٹ میں محکمہ توانائی کے لیے کے لیے ترقیاتی مد میں5.3 بلین اور غیر ترقیاتی مد میں4.6بلین مختص

بدھ 17 جون 2026 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2026ء) بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27کے بجٹ میں محکمہ توانائی کے لیے کے لیے ترقیاتی مد میں5.3 بلین اور غیر ترقیاتی مد میں4.6بلین مختص کیے گئے ہیں۔بدھ کو صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ موجودہ صورت حال میں اِنتہائی اہم ہے جس نے زندگی کے تمام اہم شعبوں پر اپنے سنگین اثرات مرتب کئے ہیں۔

اِس بحران کے خاتمے کے لئے ہماری حکومت ہر ممکن بہتر اِقدامات کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑے منصوبے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن(Solarization) کی نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔اس منصوبے کے لیے کٴْل55 بلین روپے لاگت ہے جس میں 38.5بلین وفاقی حکومت اور 16.5بلین حکومتِ بلوچستان کی جانب سے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین مالی سالوں میں 51.2 بلین جاری کیے جا چکے ہیں جو ایک شفاف ڈیجیٹل طریقہ کار کے زریعے سے براہِراست صارف کے بنک اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے جاتے ہیں۔

باقی ماندہ 3.8بلین آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو کہ انشاء للہ اس منصوبے کو 100 فیصدتکمیل تک پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2026-27کے دوران بلوچستان انرجی کمپنی لمیٹڈ(BECL) کے لیی18 ملین کی گرانٹ جاری کی جا رہی ہے،کوئٹہ میںٹیکنیکل لیبارٹری (Technical Laboratory)کے قیام کے لئی500 ملین مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال2026-27 میں توانائی کے شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں5.3 بلین اور غیر ترقیاتی مد میں4.6بلین مختص کیے گئے ہیں۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات