فیفا ورلڈ کپ، گھانا نے پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا

جمعرات 18 جون 2026 15:32

فیفا ورلڈ کپ، گھانا نے پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2026ء) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے میچ میں گھانا نے پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا۔ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایل کے میچ میں گھانا کی جانب سے گول کھیل کے انجری ٹائم میں کیلب یرینکی نے کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے آخری لمحات میں گھانا اور پاناما کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے۔ریفری نے پاناما کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔دوسری جانب ایک اور میچ میں پرتگال اور کانگو کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا، دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔