تھرو بال کا لیول ون کوچنگ کورس کے پہلے دن کا کامیابی سے انعقاد کیا

جمعہ 19 جون 2026 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2026ء) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک نے پاکستان تھرو بال فیڈریشن، پاکستان روپ اسکیپنگ فیڈریشن، پاکستان پکل بال فیڈریشن کے اشتراک سے تھرو بال کا لیول-1 کوچنگ کورس کے پہلے دن کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ کورس کا افتتاح پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کیا۔

(جاری ہے)

کورس میں 40 سے زائد کوچز، کھلاڑیوں اور اساتذہ نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور قومی سطح کے تھرو بال ماہرین سے پیشہ ورانہ تکنیک سیکھنے کے لئے کورس میں حصہ لیا۔

ٹرینر اور افیشلز میں مقبول آرائیں، جنرل سیکرٹری، پاکستان تھرو بال فیڈریشن، کرم علی، احمد ارشد، شیزا پیرزادہ میں شامل تھے جنہوں نے تھرو بال پر لیکچر اور فزیکل ٹریننگ کا سیشن کروایا جبکہ اظہر صمدانی اور محمد عثمان نے فٹنس پر لیکچرز دیئے۔