جی سی یونیورسٹی میں فال 2026 کے داخلوں کا آغاز، 120 ڈگری پروگرامز کا اعلان

منگل 23 جون 2026 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2026ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فال 2026 کے لیے مین اور کالا شاہ کاکو کیمپس میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آن لائن درخواستیں 3 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق، رواں سال 63 بی ایس، 41 ایم ایس/ایم فل اور 16 پی ایچ ڈی پروگرامز آفر کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، کالا شاہ کاکو کیمپس میں طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے کے لیے کمپیوٹر سائنس کا نیا دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

بیشتر انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے بغیر کسی انٹری ٹیسٹ کے خالصتاً تعلیمی میرٹ پر ہوں گے۔ تاہم، انجینئرنگ اور قانون کے لیے پی ای سی (PEC) اور ایچ ای سی (HEC) کے ٹیسٹ لازمی ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے ادارہ جاتی ٹیسٹ (GCU-GAT) 11 جولائی کو لیا جائے گا۔ ایچ ای سی سے منظور شدہ ٹیسٹ کا معتبر اسکور رکھنے والے امیدواروں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر چوہدری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی جدید علوم کو نصاب کا حصہ بنا رہی ہے اور طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کالا شاہ کاکو کیمپس کو تیزی سے وسعت دی جا رہی ہے۔ تمام شعبوں میں مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور مالی امداد کے پروگرام بھی بدستور دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :