ویسٹرن آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ ہلاک

بدھ 24 جون 2026 12:09

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2026ء) آسٹریلیا کی ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے دیہی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجکر 50 منٹ پر مالابائن نامی قصبے کے قریب پیش آیا، جو پرتھ سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ہنگامی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طیارے کے واحد سوار پائلٹ کو تلاش کیا، تاہم اسے جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کے ترجمان نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ ادارہ واقعے سے آگاہ ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔