سرگودھا،حادثاتی طور پر گولی لگنے سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق

الماری کی صفائی کے دوران وہاں موجود پسٹل اچانک چلنے سے گولی ندا اشرف کے سینے میں جا لگی

بدھ 24 جون 2026 12:37

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2026ء) میاں حیات کالونی میں حادثاتی طور پر گولی لگ جانے سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔اہل خانہ کے مطابق الماری کی صفائی کے دوران وہاں موجود پسٹل اچانک چلنے سے گولی ندا اشرف کے سینے میں جا لگی، پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، موت اتفاقیہ گولی لگنے سے ہوئی، قتل کیا گیا یا خودکشی، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :