Live Updates

ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی برائے ایپکس کمیٹی کا اجلاس

بدھ 24 جون 2026 14:36

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2026ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ایپکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی زیرِ صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں سمیت ضلع میں موجود چینی انجینئرز اور غیر ملکی ماہرین اور ان کے کام کی جگہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے، مدارس کی رجسٹریشن، پیٹرول کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے، غیر قانونی، غیر معیاری اور کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، روزمرہ استعمال کی اشیاء اشیاء خورد نوش کے نرخوں کی جانچ پڑتال کرکے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی، گوچر اراضی اور سرکاری زمین سمیت شہروں کے اہم چوراہوں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے، ضلع میں منشیات اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، غیر قانونی سگریٹوں اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے خلاف اقدامات، ضلع میں موجود اینٹوں کے بٹہوں کی باقاعدہ نگرانی کرنے اور وہاں کام کرنے والے غیر ملکی یا غیر رجسٹرڈ مزدوروں کی نشاندہی کرکے قانون کے مطابق کارروائی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی، بجلی چوری، پیشہ ور بھکاریوں، بچوں سے جبری مشقت لینے والوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جیسے اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد صوبائی اور ضلعی سطح پر قائم ایپکس کمیٹیوں کے فیصلوں پر مؤثر اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں آج کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں تاجروں کے گوداموں کی جانچ پڑتال کی جائے اور وہان جو اسٹاک ہو کے تفصیلات کے ساتھ ساتھ اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کے علاوہ دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات