صدرفیصل آباد چیمبرکی جامعہ زرعیہ میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈکمرشلائزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

پیر 29 جون 2026 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے جامعہ زرعیہ میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈکمرشلائزیشن (اورک) کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور جامعات میں ہونے والے تحقیقی کاموں کے عملی اطلاق پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں اورک کے ادارے کے قیام کو سراہا اور کہا کہ اس سے انڈسٹری اکیڈیمیا رابطوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ تقریب کی صدارت جامعہ زرعیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔

متعلقہ عنوان :