برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ

جمعرات 20 اگست 2026 11:53

برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 14روپے اضافے سے 533روپے، زندہ برائلر کی قیمت10روپے اضافے سے 368روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت236روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔