ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

منگل 30 جون 2026 20:35

ملک بھر میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2026ء) محکمہ موسمیات نے جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت جولائی کے پہلے ہفتے میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مشرقی و وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جبکہ 2 جولائی سے بھی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے باعث یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جولائی کو سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 13 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنیکاامکان ہے جبک ہ اس دوران بونداباندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :