اجے دیوگن کی فلم چوہان کے ٹیزر پر شدید تنقید، صارفین کا فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ
بدھ 1 جولائی 2026 23:12
(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق 2010ء سے 2016ء کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے، جبکہ صرف جولائی سے اکتوبر 2016 کے دوران ہونے والے احتجاج میں تقریباً 6 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
ان میں سے 782 افراد کی آنکھوں پر پیلٹ لگے اور متعدد افراد ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا پیلٹ گن کو محدود نقصان کہنا ان ہزاروں نوجوانوں کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جنہوں نے اپنی بینائی کھو دی۔کئی صارفین نے کشمیری متاثرین، جن میں حبا نثار اور انشاء مشتاق جیسے کیسز شامل ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن کے اثرات کو معمولی قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے۔بعض صارفین نے فلم کو پروپیگنڈا فلم قرار دیتے ہوئے اس کے مقصد اور وقت پر بھی سوالات اٹھائے، جبکہ جموں و کشمیر کی بعض علاقائی سیاسی جماعتوں نے بھی ٹیزر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرین کے حقیقی تجربات کو نظرانداز کرتا ہے۔دوسری جانب، ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے افراد میں ذہنی صحت کے مسائل کی شرح نمایاں طور پر زیادہ دیکھی گئی۔تحقیق کے مطابق ایسے متاثرین میں ڈپریشن، ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر، پینک ڈس آرڈر، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور جنرلائزڈ اینگزائٹی ڈس آرڈر جیسے نفسیاتی عوارض عام پائے گئے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
قوالی نائٹ میں صبا قمر اور یاسر حسین کی پرفارمنس، ویڈیو وائرل
-
مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب، نومبر میں عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگی
-
رجب بٹ اور امر خان ایک ساتھ، نئی پاکستانی فلم کی شوٹنگ شروع
-
دانش تیمور اور عائزہ خان کی طلاق کی افواہیں، اداکار کی بھابھی نے وضاحت کردی
-
ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی ستارہ امتیاز کیلئے سفارشات وفاق نے مسترد کردیں، وزیرثقافت سندھ
-
شوبز کے کئی مرد ساتھی اداکاروں نے دھوکا دیا، سعدیہ امام کا انکشاف
-
سنی دیول 56 کروڑ روپے کے قرض میں کیسے ڈوبے اداکار نے حقیقت بتا دی
-
آوارہ پن فلاپ ہوئی تو ایوارڈ شوز میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، شریا سرن
-
شاہ رخ خان کے بنگلے منت میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
-
ہالی ووڈ اداکارہ کرسی میٹز کا وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال کا انکشاف
-
بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،ہسپتال منتقل
-
اداکارہ میرا پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام، ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.