ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود دکانداروں نے قیمت کم نہ کی

بدھ 1 جولائی 2026 22:55

لاہور/مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2026ء) ایل پی جی کی قیمت میںبڑی کمی کے باوجود دکانداروںنے قیمت کم نہ کی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر سرکاری قیمت241روپے کلو کی بجائی350روپے سی400روپے کلو فروخت کر رہے ہیں ، بعض دکانداروںنے پرانا سٹاک موجود ہونے اور نئی سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئی500روپے کلو فروخت جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 67روپے کمی سے 241روپی43روپے مقر ر کی گئی ہے تاہم دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ۔ شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا ہے ۔