پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری

جمعرات 2 جولائی 2026 17:09

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) پانچ دن مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کمی کا سلسلہ رک گیا۔پاکستان اور عالمی منڈی میں سونی کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری دیکھی جارہی ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونا 9100 روپی مہنگا ہو کر428736 روپی کاہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 7802 روپے بڑھ کر 367572 روپی ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپی بڑھ کر 6445 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 91 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4063 ڈالر کا ہوگیا۔