فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے تاریخ رقم کردی، 92 سال بعد رائونڈ آف 16 میں پہنچ گیا

راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2026 11:14

فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے تاریخ رقم کردی، 92 سال بعد رائونڈ آف 16 میں پہنچ ..
سیاٹل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2026ء ) مصر کی ٹیم نے اپنی فٹ بال ہسٹری کا ایک سنہری صفحہ تحریر کر دیا اور فیفا ورلڈ کپ کے 16 کے راؤنڈ میں فاتحانہ قدم ڈال دیا۔ 
مصر کو پینلٹی شوٹس کے مرحلہ میں پہنچ کر فتح نصیب ہوئی۔ اس سے پہلے مصر نے گول کر کے ابتدا ہی میں برتری حاصل کر لی تھی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں مصر کے ڈیفینڈر محمد ہانی کی غلطی سے خود کو گول ہو گیا اور مصر کی 37 منٹ سے برقرار برتری ختم ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

 
اس غلطی کے بعد جیت کے لئے ساری ٹیم اور گول کیپر کو مل کر پینلٹی شوٹس تک سٹرگل کرنا پڑا۔ 
مصر کے سٹرائیکرز نے آج کے میچ میں 14 شوٹس کیں۔ ٹارگٹ پر 4 مرتبہ شوٹس کیں۔ ساری ٹیم نے وقت کا 58 فیصد وقت تک بال کو کنٹرول میں رکھا، 14 فاؤل کئے، 2 ییلو کارڈ دیکھے۔ 
آج کا میچ مصر کی کسی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہلی جیت ہے اور دراصل 92 سال بعد کسی مصری ٹیم کی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی کا سبب بننے والی جیت ہے۔

متعلقہ عنوان :