انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی

جمعہ 3 جولائی 2026 21:36

انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر انتظام انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ میں فیصل آباد ڈویژن کبڈی ٹیم نے ساہیوال کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 38/48 پوائنٹ سے شکست دیکر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔کبڈی چیمپئن شپ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی جس میں پنجاب کی9 ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔