فیفا ورلڈکپ ؛ سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2026 15:21

فیفا ورلڈکپ ؛ سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار ..
ڈیلاس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2026ء ) فیفا ورلڈکپ میں بچے کو سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی ہوگئی۔ 
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے چند گھنٹے قبل امریکی شہر ڈیلاس میں مصر کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہراس وقت ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک بچے کو مصری کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے روکنے پر امریکی سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم حکام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

 
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے مصری ٹیم مینجر ابراہیم حسن کو پیچھے ہٹنے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی، صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی۔ 
واقعہ کے دوران ابراہیم حسن کو ساتھی اہلکاروں اور کھلاڑی نے پرسکون کرنے کی کوشش کی جبکہ سیکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں تاہم معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے قابو میں آ گیا۔
 
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026ء امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔