غیر قانونی اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے دو پاکستانی تیونس سے ڈی پورٹ
جعلی دستاویزات کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر ،مبینہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیاگیا
اتوار 5 جولائی 2026 17:55
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان نے بعد ازاں لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی پہنچنے کی کوشش کی تاہم دورانِ سفر تیونس کی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا جہاں ان سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات کی جائیں گی۔علاوہ ازیںایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر جمیل اور مبینہ ایجنٹ عتیق شامل ہیں۔ عمر جمیل فلائٹ نمبر کیو آر 621 کے ذریعے کینیڈا روانہ ہونے والا تھا تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کی دستاویزات مشکوک معلوم ہونے پر اسے روک لیا گیا۔ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ ملزم کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگا کینیڈا کا وزٹ ویزا جعلی ہے۔ دورانِ تفتیش عمر جمیل نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ جعلی وزٹ ویزا عتیق نامی ایجنٹ سے 65 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔ایف آئی اے نے مسافر کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ایجنٹ عتیق کو بھی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
پٹرول لیوی بھتہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر مظاہرے، دھرنے ہوں گی: حافظ نعیم الرحمن
-
زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
-
ٴْتربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 24 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا
-
زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، طارق فضل چوہدری
-
تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی
-
خیبرپختونخوا میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے اب تک صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے اور صوبے کے وسائل ضائع کرنے پر زور دیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پاکستان اپنے آبی حقوق، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، دانیال چوہدری
-
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی زیارت میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت
-
پنجاب بھر میں 1475 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق، 1715 زخمی
-
لاہورمیں 213 غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو سیل کرنے کی سفارش
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو چیف کی سربراہی میں واپڈا کے اعلی سطحی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ٹل اور کرم کے وفد کی ملاقات،عوامی مسائل،پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.