بھارت،مہاراشٹرا میں اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت کی جانب سے اسکولوں کے قریب انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں میں زیادہ کیفین والے مشروبات کے بڑھتے رجحان کے سبب حکومت کی جانب سے ریاست بھر کے اسکولوں کے 500 میٹر کے دائرے میں ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی اسمبلی میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای)کے وزیر نرہری زروال نے بی جے پی کے رہنما وکرم پچپوتے کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے بعد لگائی۔ایوان میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے ایم ایل اے وکرم پچپوتے نے مقبول انرجی ڈرنک سے صحت کو لاحق شدید خطرات پر روشنی ڈالی تھی کہ یہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے انتہائی نشہ آور ہے۔جس کے بعد نرہری زروال نے ریاستی اسکولوں کے ارد گرد 500 میٹر کے دائرے میں ناصرف منشیات بلکہ انرجی ڈرنکس پر بھی پابندی لگادی۔

متعلقہ عنوان :