Live Updates

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ،تہران میٹرو میں 70 لاکھ افراد نے سفر کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

علی خامنہ ای کی نماز جنازہ،تہران میٹرو میں 70 لاکھ افراد نے سفر کرکے ..
ان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کے موقع پر تہران کے میٹرو نیٹ ورک پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں چند گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

(جاری ہے)

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے سے اتوار کی صبح سات بجے تک تہران میٹرو کے ذریعے 70 لاکھ سے زیادہ افراد نے مختلف اسٹیشنوں کے درمیان سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت کے پیشِ نظر حکام نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نجی گاڑیوں کے بجائے میٹرو سسٹم استعمال کریں تاکہ ٹریفک کا دبا ئوکم رہے اور عوام کو آمد و رفت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔تہران میٹرو انتظامیہ نے اس موقع پر اضافی ٹرینیں چلائیں جبکہ متعدد اسٹیشنوں پر عملے کی تعداد بھی بڑھا دی گئی تاکہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات