وینزویلا، شدیدزلزلوں کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی، 16 ہزار 740 افراد زخمی

پیر 6 جولائی 2026 11:33

وینزویلا، شدیدزلزلوں  کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی، ..
کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2026ء) وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو شدید زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 ہو گئی ہے، اور 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں بتایا کہ اب تک 6 ہزار 462 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق زلزلوں کے باعث 17 ہزار 345 افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔24 جون سے اب تک وینزویلا میں 995 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔