امریکی صدر کی اطالوی وزیراعظم پر ایک بار پھرتنقید، سوشل میڈیا پر ترمیم شدہ تصویر شیئر کر دی

پیر 6 جولائی 2026 11:33

امریکی صدر کی  اطالوی  وزیراعظم پر ایک بار پھرتنقید، سوشل میڈیا پر ترمیم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ترمیم شدہ تصویر شیئر کی، جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اطالوی وزیراعظم ان میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہیں۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں میلونی کو ان کی جانب اوپر دیکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جبکہ تصویر کے ساتھ عبارت درج تھی ’’پابندی کا حکم درکار ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ فرانس میں ہونے والے جی-7 سربراہ اجلاس کے دوران جورجیا میلونی بار بار ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کی خواہاں تھیں اور امریکاکے بارے میں ان کے موقف کے باعث اٹلی میں ان کی مقبولیت متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی نشریاتی ادارے La7 سے گفتگو میں کہا تھاکہ وہ میرے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش مند تھیں۔ مجھے ان کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن مجھے ان پر ترس آ گیا۔اس کے جواب میں وزیراعظم جورجیا میلونی نےڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان پر حیران ہیں۔ جورجیامیلونی نے کہاکہ انہیں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ نہ میں اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی کے سامنے درخواست کرتا ہے۔