بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سیوریج کے آلودہ پانی سے کاشت کردہ 28 ایکڑ سے زائد فصلیں تلف کردیں
پیر 6 جولائی 2026 21:56
(جاری ہے)
کارروائی کے دوران بلوچستان پولیس نے سکیورٹی اور انتظامی معاونت فراہم کی، جس کے باعث آپریشن موثر اور بلا رکاوٹ جاری رہا۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ذمہ داری ہے اور شہریوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذاتی مفاد کے لیے عوامی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلوں کی کاشت کی اجازت ہے جبکہ سبزیوں اور دیگر خوردنی اجناس کی ایسی کاشت ممنوع ہے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ مضرِ صحت سبزیوں کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کا مکمل خاتمہ اتھارٹی کے جاری کریک ڈان کا بنیادی مقصد ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے کاشت سے لے کر منڈیوں اور مارکیٹوں تک نگرانی کے نظام کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے تاکہ آلودہ اور غیر محفوظ خوراک کسی بھی صورت عوام تک نہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے تاکہ سیوریج کے پانی کے غیر قانونی استعمال کی مستقل روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر مثر عملدرآمد، عوامی صحت کے تحفظ اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احتجاج کرنے والے 15 ڈاکٹرز کے لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل
-
پنجاب کے تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کراچی میں بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بہت سے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،میئر کراچی
-
میر رضا قتل کیسِ تفتیشی افسر نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں
-
عوام کو ریلیف دینے کے لیئے پیٹرولیم لیوی اور تمام عوام دشمن ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر ختم کیئے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
-
یہ عزت کے لائق نہیں، عظمی بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا
-
ساہیوال ، کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد 4 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار
-
حکومت پنجاب امراض چشم کے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
سابق اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین کی ملاقات،ہیلتھ کے شعبہ بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا
-
لاڑکانہ تا شہدادکوٹ پیپلز بس سروس کا نیا روٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.