گورنربلوچستان کا نیو ٹراما سینٹر کا دورہ، حالیہ ہنہ اوڑک حملے میں زخمیوں کی خیریت دریافت کی

منگل 7 جولائی 2026 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2026ء) گور نربلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نیو ٹراما سینٹر اسپینی روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ ہنہ اوڑک میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی ہمراہ تھے۔ گورنر مندوخیل فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔