غ* ضلع چاغی کے 10 طلبہ شہید بے نظیر بھٹو فل فنڈڈ اسکالرشپس پروگرام کے لیے منتخب

ی* بلوچستان حکومت کا میرٹ کے فروغ کا عزم، ڈسٹرکٹ ٹاپرز کو اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع

بدھ 8 جولائی 2026 00:55

٪کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2026ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صوبے میں علم کے فروغ کے وژن کے تحت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے طلبا کے لئے شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپس پروگرام بھرپور انداز سے جاری ہے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے اسکالرشپس پروگرام کے ذریعے ضلع چاغی سے 10 طلبہ اور طالبات کو برائے تعلیمی سال 2025/26 شہید بینظیر بھٹو فلی فنڈڈ سکالرشپس پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ٹاپرز کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے یہ اقدام اس امر کا واضح عکاس ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے طول و عرض سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو ان کے روشن مستقبل کے لیے یکساں اور مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے طلباکی جانب سے (بیف)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی کے میرٹ کے فروغ کے وژن پر احسن انداز سے عمل درآمد یقینی بنانے کو سراہا جارہا ہے سی ای او( بیف) خالد ماندائی نے اس موقع پر منتخب ہونے والے طلباو طالبات کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناو ں کا اظہار کیا ہی