سارو گنگولی اور اداکارہ نغمہ کے بریک اپ کی اصل وجہ سامنے آگئی
اس وقت کیریئر داؤ پر لگا ہوا تھا، اس لیے ہمیں الگ ہونا پڑا، نغمہ کاتعلق کا اعتراف
جمعرات 9 جولائی 2026 17:36
(جاری ہے)
سارو گنگولی نے 1997 میں اپنی بچپن کی محبت ڈونا رائے سے شادی کی تھی اور 2001 میں ان کے ہاں بیٹی ثنا گنگولی کی پیدائش ہوئی لیکن اسی دوران میڈیا میں یہ خبریں گرم ہو گئیں کہ سارو گانگولی اور نغمہ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور وہ تصاویر بنوانے سے بھی نہیں ہچکچاتے تھے۔ اس وقت میڈیا میں یہاں تک دعوے کیے گئے کہ سارو گنگولی نغمہ کی محبت میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ وہ ڈونا کو طلاق دے کر نغمہ سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں، اگرچہ اس وقت دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر بات نہیں کی تھی تاہم پھر اچانک اس جوڑی کا بریک اپ ہو گیا۔ اس علیحدگی کی سب سے بڑی وجہ سارو گنگولی کی کرکٹ فیلڈ پر گرتی ہوئی کارکردگی اور عوامی دباؤ بنا۔ اس افیئر کے دوران گنگولی کی فارم خراب ہو گئی اور شائقین سمیت میڈیا نے ان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار نغمہ اور اس افیئر کو ٹھہرانا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری طرف نغمہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ایک اسٹار کرکٹر کا کیریئر خراب کر رہی ہیں۔بریک اپ کے کئی سالوں بعد نغمہ نے ایک انٹرویو میں بالواسطہ طور پر اس تعلق کا اعتراف کیا اور علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا اس وقت ایک کیریئر داؤ پر لگا ہوا تھا، اس لیے ہمیں الگ ہونا پڑا۔ انا پرستی کا مظاہرہ کرنے اور ساتھ رہنے کی ضد کرنے کے بجائے بہت سی چیزوں کو تولنا ضروری تھا۔ انہوںنے کہاہک جب کوئی رشتہ حد سے زیادہ وزنی ہو جائے اور آپ کسی کی زندگی میں خوشی لانے کے بجائے پریشانی کا سبب بننے لگیں، تو یہی بہتر ہوتا ہے کہ آپ آگے بڑھ جائیں۔بعض رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ 2001 میں بیٹی ثنا کی پیدائش کے بعد گنگولی نے خود نغمہ سے دوری اختیار کر لی تھی تاکہ وہ اپنی فیملی اور کیریئر پر توجہ دے سکیں جس کے بعد ان کا کیریئر دوبارہ بلندیوں پر پہنچ گیا۔ سورو گنگولی اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں جبکہ 51 سالہ نغمہ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی عثمان نے انگلینڈ میں اپنی پہلی باولنگ اننگز میں وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو انیل کمبلے 17 سال میں بھی نہیں کرسکے
-
آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بنگلہ دیش کی ترقی، پاکستان سے بہتر پوزیشن حاصل کرلی
-
ایشین کرکٹ کونسل انتخابات، پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی
-
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، بڑے سائز کے سویٹر پر تنقید
-
انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، بابر اعظم کی واپسی متوقع
-
ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
-
پاکستانی بائولر اعزاز الرحمان 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم
-
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم کی اظہار تعزیت
-
کپتان اظہرعلی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
-
چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک گیر سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.